بیوی عمر میں بڑی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے؟ شوہر ہی کیوں بڑا ہو؟یہ قانون کس نے بنایا ؟ : کرن جوہر

نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے معاشقے کافی سرخیوں میں رہے اور آخر میں دونوں نے اب شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پرینکا اور نک نے حال ہی میں ممبئی میں منگنی اورہندو رسم ورواج میں روکا کی تقریب کو بھی پورا کر لیا بس اب جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ اسی درمیان نک جونس اور پرینکا چوپڑا کی عمر میں فرق کو لیکر بھی خوب بحثیں ہوتی رہیں ہیں۔

در اصل پرینکا چوپڑا کی عمر 36سال ہے وہیں نک جونس ابھی 26سا ل کے ہیں ،دونوں ستاروں کی عمر میں قریب 10سال کا فرق ہے۔ پرینکا اور نک نے اپنی عمر کو لیکر ابھی تک کوئی بات نہیں کی لیکن پرینکا کے دوست اور بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر نے ایک ٹی وی چینل کے انٹریومیں ان کی عمر میں فرق کے سوال پر اپنی رائے ظاہر کی۔

نک جونس اور پرینکا کی عمر میں فرق کو لیکر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرن جوہر نے کہا” رشتوں میں ان ان چیزوں کو نہیں دیکھا جانا چاہئے، ان چیزوں کولیکر میں بہت ہی لبرل اور ترقی پسند ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ ارے تمہارے ساتھی کو تم سے بڑا ہونا چاہئے، کیوں؟

ہم ایسی باتیں کیوں کرنی چاہئے؟ اگر آپ رشتے میں خوش ہیں اور ایک دوسرے کے حساب سے سہی ہیں تو پھر کس کو فرق پڑتا ہے کہ کون کس سے بڑا ہے۔ “

کرن نے آگے کہا” یہ قوانینکس نے بنایا کہ مرد کو بڑا ہونا چاہئے ؟ کبھی کبھی تو میں نے اپنے گھر والوں کوبھی کچھ اسی قسم کی باتیںکرتے سنا ہے، کئی دفعہ مجھے لگتا ہے کہ یہ رشتے کی خاصیت ہے ، میں ان چیزوں کی فکر نہیں کرتا ،میرے لئے ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے“۔

غور طلب ہے کہ جب سے نک جونس اور پرینکا کے تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تبھی سے ان دونوں کی عمر کے فرق پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johar makes a strong point on priyanka chopra and nick jonas 10 year age difference in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply