فلم ریلیز کرنے کے لیے عید کا دن صر ف سلمان خان کے لیے مخصوص ہے:کرن جوہر

ممبئی:بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہاہے کہ وہ کبھی بھی اپنی فلم عید کے دوران ریلیز نہیں کریں گے کیونکہ یہ وقت سلمان خان نے اپنے لئے مخصوص کر رکھا ہے۔ بالی ووڈ کے تینوں خان سلمان، عامر اور شاہ رخ نے تہوار پر اپنی فلموں کی ریلیز کے لئے قبضہ کر رکھا ہے۔ سلمان خان کی فلمیں زیادہ تر عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہیں، جبکہ شاہ رخ کی فلمیں دیوالی پر تھیٹر میں دستک دیتی ہیں۔
عامر کرسمس کے ارد گرد اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ رکھتے ہیں۔ کرن جوہر نے کہا ” ہم ایسے وقت پر فلمیں ریلیز کرنا چاہتے ہیں جب فلمیں اچھا بزنس کر سکیں۔ تمام فلموں کی ریلیز دیکھتے ہوئے صحیح تاریخ منتخب کرنی پڑتی ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے ہمیں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ہمیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کے لئے حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karan johar eid release is owned by salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply