ابھیشیک بچن کی وجہ سے ہولی نہیں کھیلتے کرن جوہر

ممبئی:مشہورفلم ساز کرن جوہر نے خلاصہ کیا ہے کہ ہولی کے تہوار پر وہ رنگوں سے کھیلنا کیوں پسند نہیں کرتے ہیں۔ ٹی وی چینل اسٹار پلس کے شو’ انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار‘میں ہولی کے خصوصی پروگرام کی شوٹنگ کرنے کے دوران کرن جوہر نے ان واقعات کے بارے میں بتایا جن کی وجہ سے انہیں آج بھی ہولی کھیلنے سے ڈر لگتا ہے۔
کر ن نے کہا’ جب میں 6یا7سال کاتھا تو ہولی پر میری کالونی کے بچے میرے اوپر سلور رنگ ڈالنے کے لئے میرے پیچھے دوڑ رہے تھے۔ خود کو بچانے کے کوشش کر تے ہوئے میں گر گیا اور مجھے چوٹ لگ گئی ، اس کے بعد ان بچوں سے میری لڑائی ہو گئی۔
ایک دیگر واقعہ میں امیتابھ بچن کے گھر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں بتایا  کہ ’ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 10سال کی عمر میں امت جی کے گھر پر ہولی کھیلنے جاتا تھا۔
ایک بار جب میں انہیں بتایا کہ میں ہولی سے اتنا کیوں ڈرتا ہوں، ابھشیک بچن تبھی کمرے سے باہر آئے ، مجھے اٹھایا اور رنگ بھرے پانی کے پول میں پھینک دیا ۔ ہولی کے لئے میرا پیار تبھی ختم ہو گیا اور اس کے بعد سے آج تک میں نے ہولی نہیں کھیلی ہے۔

Title: karan johar doesnt like celebrating holi blame abhishek bachchan for it | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply