کپل شرما فلم ”فرنگ“ میں ایشیتا دتہ کے ساتھ اداکاری کرتے نظرآئیں گے

ممبئی: بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارکپَل شرما سلور اسکرین پرایشیتا دتہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال ریلیز فلم ”کس کس کو پیار کروں“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے کپَل شرما کے شائقین کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ وہ دوسری بار بالی ووڈ فلم میں نظر آنے والے ہیں اور فلم کا نام ہے ”فرنگ“۔
کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں کپَل نہ صرف اداکاری کریں بلکہ وہ فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔ وہ اس فلم میں ایشیتا کے ساتھ نظر آئیں گے جو سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ تنو شری دتہ کی بہن ہیں اور انہوں نے فلم”درشیم“ میں اجے کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ 25 نومبر سے شروع ہو سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kapil sharma to romance drishyam actress ishita dutta in his new film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply