کپل شرما اکتوبر تک نئے شو کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کرسکتے ہیں

نئی دہلی: مشہور مزاحیہ فنکار کپل شرما ،جو گذشتہ کچھ مہینوں سے خرابی صحت کے باعث چھوٹے بڑے کسی پردے پر نظر نہیں آ رہے اور ان کا ٹی وی شو ’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا رہا، بہت جلد منظر عام پر آنے والے ہیں ۔

کپل شرما کے مداحوں کے لیے بھی جو کپل کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں خوشخبری ہے کہ کپل شرما جلد ہی ٹی وی اسکرین پر اپنی شاندار کامیڈی سے لوگوں کو ہنساتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انگریزی اخبار ڈی این اے کے رپورٹ کے مطابق کپل شرما ان دنوں اپنے بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں ، وہ اپنے نئے شو کے لئے جلد ہی فٹ ہو کر شوٹنگ کی تیاریوں میں لگ جائیں گے۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ کپل شرما رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ٹی وی پردے پرواپسی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جنوری 2017میں اپنے ساتھی دوست سنیل گروور کے ساتھ ہوئی زبانی تکرارکے بعد کپل شرما کے کیریر کو گہن لگ گیا تھا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kapil sharma to make a comeback to television by october in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply