مزاحیہ اداکار کپل شرما اسپتال میں داخل

ممبئی: مشہور و معروف مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو ‘ کے میزبان کپل شرما کو اپنے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اندھیری میں ایک اسپتال لے جایا گیا جہان ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر انہیں داخل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما اداکار پاریش راول کے ساتھ اپنے پروگرام کی نئی قسط کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی تکلیف ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اب ان کی طبیعت کے بہتر ہونے کا بتایا ہے لیکن وہ مزیدکچھ دن مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔
کپل کے ساتھی اداکار ککو شردھا نے بھی ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو یہ تکلیف شوٹنگ کے درمیان ہوئی، بتایا جا رہا ہے کہ کپل شرما کو دن رات کے مصروف شیڈول میں کی وجہ سے یہ مشکل پیش آئی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما ان دنوں بھارت کے معروف ترین اداکاروں میں سے ہیں جو کسی بھی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہتے ہیں،کچھ دن پہلے سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے انکی شہرت کافی اثر پڑا تھا اور انکے مزاحیہ پروگرام کی ریٹنگ بھی بہت نیچے آ گئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kapil sharma rushed to hospital after feeling uneasy condition stable now in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply