کپل شرما کوپہلے ہی ایپی سوڈ کے بعد بچھڑے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی

نئی دہلی:مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ابھی بھی گردش میں ہی چل رہے ہیں، کیونکہ کپل شرما نے اپنی ہوم پرڈکشن فلم ’ فرنگی‘ کے فلاپ ہونے کے بعد پھر سے ٹی وی پر دوبارہ دستک دی ہے۔ کپل اس بار گیم شو یا یو ں کہیں کامیڈی شو’ فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ لیکر حاضر ہوئے ہیں۔
اس شو کا پہلا ہی ایپی شوڈ کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور لوگوں نے ان کے اس شو کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔ اس کے بعد کپل شرما کو اپنے پرانے ساتھیوں کی شدت سے یاد ستانے لگی۔
یا درہے کہ’ دی کپل شرما شو‘ میں نانی کا کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے کپل کے نئے شو کے لئے مبارک باد ی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ انٹر ٹینمنٹ واپس آچکا ہے، آپ کو بہت بہت مبارک باد کپل، آپ لوگوں کو خوب ہنساؤ‘
علی کے اس مبارک باد والے پیغام پڑھ کر کپل شرما جذباتی ہو گئے اور انہوںنے فوراً جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’ شکریہ علی بھائی ، میں آپ سب کو بہت یاد کر رہا ہوں، یہ وہی فلور ہے جس پر ہم کامیڈی نائٹ ود کپل شوٹ کیا کرتے تھے۔ صرف میں جانتا ہوں کہ آپ سبھی کے بنا میں یہ کیسے شوٹ کر رہا ہوں؟ آپ سبھی کو میرا پیار۔

Title: kapil sharma missing nani ali asgar in his new show | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply