عالیہ بھٹ بالی وڈ کوئین ہیں: کنگنا رانوت

نئی دہلی: ہدایت کار میگھنا گلزار کی فلم ’ راضی‘ تیسرے ہفتے میں اب تک 102کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے اور ابھی بھی باکس آفس پر شاندر پرفارمنس دے رہی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے ۔

فلم نقادوں اور ناظرین کو یہ فلم خوب پسند ا ٓ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں اس فلم کو بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے بھی دیکھی، فلم دیکھ کر کنگنا عالیہ سے کافی متاثر ہو ئیں اور کہا کہ عالیہ تو بالی وڈ کوئین ہیں۔ راضی فلم کے بارے میںبات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ سے بہت متاثرہیں۔ ان کی تعریف میں انہوں یہاں تک کہہ دیا کہ عالیہ بھٹ سہی معنوں میں بالی وڈ کی کوئین ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کے کام کو بھی سراہا۔کنگنا نے کہا میگھنا نے شاندار کام کیا اور فلم جس طرح کی تھیم پر ہے ایسے میں اس فلم کا 100کروڑ کلب میں شامل ہونا ایک بڑی بات ہے اور یہ فلم والوں کے لئے باعث حوصلہ افزائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عالیہ کی 100کروڑ کلب میں شامل ہونے والی یہ تیسری فلم ہے۔

یاد رہے فلم راضی ایک ہندوستانی جاسوس سہمت کی کہانیپر مبنی ہے۔ فلم راضی 1971 کے کشیدہ حالات کو بیان کرتی ہے جو بعد میں جنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ فلم اس وقت کے ماحول کو بہت خوبصورتی سے منظر کشی کی گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut watches raazi calls alia bhatt the undisputed queen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply