کنگنا رانوت نے ماں بننے کی خواہش ظاہر کر کے سب کو چونکا دیا

ممبئی:اپنی بات لوگوں کے سامنے بیباکی سے رکھنے والی کنگنا رانوت نے ایک بار پھر چونکانے والا بیان دیا ہے۔اس بار انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب ماں بننے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ 29 سال کی کنگنا نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگنا کی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے لیکن انہوں نے ماں بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
کنگنا نے کہا کہ اب وہ مکمل طور پر خود کفیل ہیں اسی لیے ان میں اب ماں کی ممتا نے بھی انگڑائیاں لینا شروع کر دیا ہے اور وہ ایک عجیب سا احسا س کرنے لگی ہیں۔ اور ان کے لیے اپنی اس خواہش کو چھپانا اور دبانا مشکل ہو گیا ہے ۔وہ کسی دن ماں بننے کا خواب پورا ہونے کی امید کر رہی ہیں۔کنگنا نے فلم ’گینگسٹر‘’لوو اسٹوری‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
علاوہ ازیں وہ فیشن، کوئین، جیسی ہٹ فلمیں بھی کر چکی ہیں۔انہیں تین بار قومی اعزاز سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔فی الحال وہ اپنی آنے والی فلموں رنگون، رانی لکشمی بائی اور سمرن میں اداکاری میں مصروف ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut wants to be a mom in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply