رنگولی چندیل نے کنگنا رناوت کی ساکھ داؤ پر لگا دی!

نئی دہلی: اگرچہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ، جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی بہترین اداکاری کی بنا پر جس طرح اپنے لاکھوں مداح بنائے وہ قابل تعریف ہے،لیکن موجودہ وقت میں کنگنا رناوت سے زیادہ سرخیوں میں ان کی بہن رنگولی چندیل کا نام ہے۔ ان کا چرچا ان کے کسی اچھے کام کے باعث نہیں بلکہ ان کی منفی بیان بازی کے چلتے ہو رہی ہے ۔

کنگنا کی منیجر رنگولی چندیل جس طرح سے مسلسل سوشل میڈیاپر بیان بازی کر رہی ہیں اس میں بالی ووڈ اسٹار زہی نہیں میڈیا کوبھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔

رنگولی چندیل نے حال ہی میں میڈیا کے خلاف جس قسم کی زبان کا استعمال کرکے ٹوئٹ کیا اس سے اشارہ مل رہا کہ رنگولی چندیل کی بیان بازی اداکارہ کنگنا رناوت کے لئے آگے چل کر مصیبت پیدا کر سکتی ہے ۔ رنگولی چندیل یو ں تو اداکارہ کنگنا کی منیجر ہیں اور وہ کنگنا کے نام پر ٹوئٹر پر جس طرح کی بیان بازی کر رہی ہیں وہ سہی نہیں ہے اس سے کنگنا کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے ۔ کنگنا اور بالی وڈ اداکار رتک روشن کی تکرار کے چلتے رنگولی آئے دن رتک روشن کے خلاف غلط زبان کا استعمال کر ٹوئٹ کر کے رتک روشن کی بہن سنینا کی ذاتی زندگی کی باتیں کر کے رتک کی فیملی کی خانگی زندگیپر حملہ کر رہی ہیں۔

رنگولی نے گزشتہ دنوں اداکارہ تاپسی پنو کو کنگنا کی سستی کاپی کہا،حالانکہ تاپسی پنو نے اس معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اتنا بیان دیا کہ ان سب کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے ۔ اداکارہ کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے تاپسی پنو کے بارے میں ٹوئٹکر لکھا تھا’ کچھ لوگ کنگنا کو کاپی کر اپنی دوکان چلاتے ہیں ، مگر پیلز نوٹ ، وہ کبھی اسے ( کنگنا) قبول نہیں کرتے اور نہ ہی ٹرولر کی تعریف کے دوران اس کے بارے میں ذکر کرتے ہیں ، پچھلی بار میں نے سنا تھا تاپسی جی نے کہا تھا کہ کنگنا کو ڈبل فلٹر کی ضرورت ہے اور تاپسی جی آپ کو سستی کاپی ہونا بند کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل رنگولی نے اداکارہ دپیکا پڈکون کے ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ باراتیوں کی طرح کیوں ڈانس کررہی ہیں ۔ بتا دیں کہ دپیکا نے حال ہی میں ڈپریشن کے خلاف ایک فاؤنڈیشن سے وابستہ ہونے کے بعد ڈپریشن پر کچھ بیان دیاتھا اور اس کے بعد ان کا اسی سلسلے میں ایک ویڈیو آیا تھا جو رنگولی کو پسند نہیں آیا اور انہوںنے اسے دپیکا کا واہیات طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا ’یہ گھٹیا واہیات طریقہ ہے ،ڈپریشن کے نام پر پبلیسٹی پانے کا۔ لیکن دپیکا نے بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ا س پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اقربا پروری پر بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر کوہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رنگولی چندیل ان کے خلاف بھی موچہ کھول چکی ہیں۔ کرن جوہر اور عالیہ بھٹ پر کنبہ پروری کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رنگولی نے کئی اناپ شناپ اور الٹے پلٹے بیان دیئے تھے۔ لیکن خاص بات یہ ہے ان سب کے باوجود اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بہن رنگولی کی اس بیان بازی پر خاموش کیوں ہیں؟ کنگنا خاموش زبان میں اس طرح کی بیان بازی کی حمایت کیو ںکر رہی ہیں۔

مانتے ہیں کہ کنگنا رناوت کے مداحوںکی تعداد کافی اچھی ہے لیکن بالی ووڈ انڈسٹری میں تعلقات خراب کرنے اور اپنی تصویر بگاڑنے کا نقصان کنگنا کو ہوگا نہ کہ ان کی بہن رنگولی کو۔ کنگنا کو اس مثال کو یاد رکھنا چاہئے کہ گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس جاتا ہے، اگر وہ آج رنگولی کے اس قدم کو نہیں روکیں گی تو مستقبل میں ان کی تصویر خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

حال ہی میں عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کے پرموشن کے دوران جب اداکارہ کنگنا رناوت اور ایک صحافی کے درمیان بحث ہو گئی تو صحافیوں نے کنگنا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا لیکن اس پر بھی رنگولی نے سمجھداری کا مظاہرہ کئے بنا میڈیا کے بارے میں غلط زبان کا استعمال کر تے ہوئے لکھا کہ ’ میڈیا برادری کنگنا سے کافی ناراض بتائی جا رہی ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut sister rangoli chandel is very aggressive on social media in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.