میری زندگی ہمیشہ کانٹوں بھری رہی :کنگنا راناوت

نئی دہلی:عنقریب ہی فلم ’ منکارنیکا : دی کوئن آف جھانسی“ میں ،جو رانی لکشمی بائی پر بنی ہے ،نظر آنے والی اداکارہ کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ زندگی ایک جدوجہد ہے ، انہوں نے اپنی ساری زندگی ہر وقت جدو جہد کی ہے۔فلم پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا خیال ہے کہ رانی لکشمی بائی کی زندگی میں بہت جدوجہد تھی اور بالکل ویسا ہی میری (کنگنا) کی زندگی میں بھی ہوتا آیا ہے۔

کنگنا نے کہا ” میں بالکل نہیں چاہتی کہ ایسی زندگی کسی کو بھی جینی پڑے اور میں اپنے بچوں کو بھی ایسی جدوجہد بھری زندگی نہیں جینے دینا چاہتی ، مجھے لگتا ہے کہ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں مجھے ہر چیز کے لئے لڑنا پڑا ہے ، اس طریقے سے رانی لکشمی بائی اور میں ایک دم مساوی ہیں“۔واضح رہے کہ کنگنا گزشتہ مہینوں  کہا تھا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں کسی خان (شاہ رخ، عامر ،سلمان) کی ضرورت نہیں ہے ، وہ کسی اسٹار کے پیچھے کھڑی ہو کر شہرت حاصل نہیں کرنا چاہتیں۔

فی الحال کنگنا کے پاس بہت سارے پروجکٹ ہیں اوروہ اس وقت ابھی تین سے چار فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ فلم ’ منیکارنیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کرش کو ساؤتھ میں اپنے دوسرے پروجکٹ کے لئے ا س فلم کی شوٹنگ سے وقفہ لینا پڑا ، انہوں نے تیلگو سپر اسٹار اور سیاسی لیڈر این ٹی راماراؤکی سوانح کے لئے اس فلم سے بریک لیا ۔

اسی دوران اداکارہ سونو سود نے فلم چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، سونو سود فلم منیکارنیکا میں سداشیوراؤ بھاؤ کا کردار نبھارہے تھے، جو رانی لکشمی بائی کی فوج کے سپہ سالار کا تھے۔

سونو سود کے فلم چھوڑنے کے بعد کنگنا نے الزام عائد کیا تھا کہ سونوسود شائد خواتین کی ہدایت کاری میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر اپنی صفائی میں اداکار سونوسود نے کہا تھا’ یہاں بات خواتین یا مرد ڈائریکٹر کی نہیں ہے ،بات قابلیت کی ہے۔“

قابل غور ہےکہ ’ من منیکارنیکا‘کے ڈائریکٹر کرش کے فلم چھوڑنے کے بعد اس کے کچھ حصوں کی ہدایتکاری کی ذمہ داری کنگنا ادا کررہی ہیں۔ فلم 2019میں ریلیز کی جائے گی اس فلم کی شوٹنگ بنارس، جئے پور اور مہاراشٹر و مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں ہوئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut said havent got anything without a fight in my life in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment