سوشل میڈیا سے قربت وقت کی بربادی کے سوا کچھ نہیں : کنگنا رناوت

نئی دہلی:ایسے وقت میں جب زیادہ تر بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارسوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنے اپ ڈیٹسسوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے پرستاروںتک پہنچاتے رہتے ہیں اداکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا سے کافی دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس میں کافی وقت برباد ہوتا ہے۔
کنگنا نے ٹی وی شو ’ وی ایچ 1انسائڈ ایکسس‘ کا حصہ بننے کے دوران کہا” سوشل میڈیا پر کافی وقت برباد ہوتا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں کئی دیگر وجہ سے سوشل میڈیا پرنہیں ہوں، اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اس میں بہت وقت خراب ہوتا ہے، لوگ مجھے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کھولنے ک کا مشورہ دیتے ہیں۔
کنگنا رناوت آگے کہتی ہیں کہ میرے ایجنٹس کہتے ہیں آپ ایک اکاؤنٹ کھول لیں، بے شک کوئی پوسٹ نہ کریں، ہمیں کرنے دیں، لیکن مجھے یہ ٹھیک نہیں لگتا ، میں نے اپنی زندگی میں کوئی کام ایسا نہیں کیا جس میں میں شامل نہ رہی ہوں“۔ کنگنا کہتی ہیں میں اپنے مداحوں سے کسی قسم کا دھوکا فریب نہیںکر سکتی ۔
مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا کر کے لاکھوں لوگوں کی نقل کروں گی، ایسے رشتے نقلی اور ناپائیدارہوتے ہیں۔ اداکارہ کنگنا ان دنوں اپنی آنے والی فلم منی کرنیکا کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں اس کے ساتھ وہ فلم’ مینٹل ہے کیا ‘میںبھی نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut reveals why she steers clear of social media in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply