مذہب آپ کومضبوط اور با اختیاربناتا ہے: زائرہ وسیم کے فیصلے پر کنگنا رناوت کا بیان

نئی دہلی: اداکارہ کنگنا رناوت نے، جو آجکل عنقریب ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کی تشہیر کے دوران اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر ہمیشہ کی طرح بہت ہی بے باک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ’ کہ مذہب آپ کو مضبوط بناتا ہے ۔اور ایک اعلیٰ و ارفع مقام تک پہنچاتا ہے۔

جج مینٹل ہے کیا، کے گیت لانچ کے موقع پر زائرہ وسیم معاملے پر اداکارہ نے کہا ’ اگر آپ کو لگتا ہے کہ زندگی میں جو بھی چیز چاہئے وہ اپنے حاصل کر لی ہے تو پھر آپ کے آس پاس بھی بہت کچھ ہے کرنے کے لئے آپ اس میں ہاتھ آزما سکتے ہیں ، ساتھ ہی اپنے فیملی اور دوستوں کی مدد کریں، زندگی میں بہت کچھ ہے کرنے کے لئے ، اس لئے کا م کریں اور کوشش کریں کہ اپنے آس پاس کا ماحول ہمیشہ خوشنما بنا رہے ۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا ’ سب سے خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی مذہب زندگی میں الگ مقام پانے کے لئے آپ کو مضبوط اور بااختیاربناتا ہے “۔

خیال رہے کہ اداکارہ زائرہ وسیم جو فلم ’ دنگل‘ سے مقبولیت حاصل کی تھی نے گز شتہ دنوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ بالی وو ڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ زائرہ نے مذہب کو بتایا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut reacts to zaira wasims exit from bollywood in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.