کنگنا رناوت نے صحافیوں کو غدار وطن اور نقلی کہنے کے بعد معافی مانگنے سے انکار

نئی دہلی: گزشتہ دنوں اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کے پروموشن سونگ لانچ کے دوران جسٹن راؤ نام کے ایک صحافی کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت کے تنازع کے بعد انٹر ٹینمنٹ جرنلسٹ گلڈ آف انڈیا نام کی تنظیم نے فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور کو خط لیکھ کر کہا تھا کہ یا توکنگنا اس معاملے پر سرعام معافی مانگیں ورنہ میڈیا کی دنیامیں اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار راج کمار راؤ کی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایکتا کپور نے بالا پروڈکشن کے ذریعہ خط لکھ کر معافی مانگی تھی لیکن کنگنا نے معافی نہیں مانگی تھی۔

اب اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو جار ی کر کےمیڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو جاری کر کنگنا نے میڈیا کے کچھ طبقے کو غداروطن کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ کنگنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہینڈل نہیں کرتی لیکن ان کی بہن رنگولی چندیل نے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعہ یہ ویڈیو پوسٹ کیا جس میں کنگنا رناوت میڈی ورلڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ وہ معافی تو بالکل نہیں مانگیں گی۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میڈیا نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے ، بہت سراہا ہے ، مجھے میڈیا میںبہت اچھے صلاح کار اور دوست ملے ہیں جنکا میری کامیابی میں بہت بڑا ہاتھ رہا ہے ، میں ان کی ہمیشہ شکرگزارر ہوگی۔

کنگنا نے ویڈیو کے کچھ حصہ میں میڈیا کے کچھ حصوں کی کھنچائی کی اور معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ انہوںنے کہا آ ج جو ہماری انڈین میڈیا ہے ،میں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہوںلیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ ہر جگہ اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اور برے بھی، میڈیا نے جو مجھے حوصلہ افزائی کی ہے اور میں کہوں گی کہ میری کامیابی میں کہیں نہ کہیں ان کا بہت بڑا رول ہے میں ان کی شکر گزار ہوں ۔ کنگنا مزید کہا کہ’ لیکن کچھ ایسے ہیں جو دیمک کی طرح ہیں، جوملک کے وقار پر چوٹ پہنچاتے ہیں ،ایسے لوگ گندے ، بھدے ، غدار وطن کا خیال رکھتے ہیں، ان کے خلاف ہمارے قانون میں نہ کوئی پینلٹی ہے نہ ہی سزاہے، اس چیز سے مجھے بہت ٹھیس پہنچی ہے۔ اور میں نے اپنے آپ میں فیصلہ کر لیا ہے کہ ،یہ دوغلی میڈیا ہے ، بیکاؤمیڈیا ہے ، جو اپنے آپ کو لبرل اور سیکولر کہتی ہے ، 10فیل بھی نہیں ہے ، مذہبی چیزوں کو لیکر ملک کی یکجہتی پر حملہ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے آگے کہا ہے کہ ’ ایک ایسے ہی چندی سے ایک صحافی سے میں کچھ دنوں پہلے پریس کانفریس میں ملی ، جنہوںنے میرے ہر قدم کا مذاق اڑایا جو کہ ہمارے ملک کے سنجیدہ معاملات ہیں ، ہمارے ان سنجیدہ مسئلوں جیسے ، پلاسٹک ، گﺅ ہتیا، اور میں نے شہید پر فلم بنائی تو اس صحافی نے میری ہر چیز کا مذاق بنایا، گالیاں لکھیں ، گندی باتیں لکھی، مفت کا کھانا کھانے آجاتے ہیں ، خود کو جرنلسٹ کس لئے کہتے ہیں؟ کوئی پیمانہ ہونا چاہئے نہ، میں نے اس کے سوالوں کا جواب نہیں دیا کیونکہ وہ ملک دشمن ہے۔

انہوں نے کہا میںنے اس صحافی کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔انہوںنے مجھے دھمکی دینا شروع کر دیا ہے کہ وہ مجھ پر پابندی عائد کر دیں گے اور میرے پروگراموں کی کوریج نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہا ارے نا لائقو ، ملک کے غدارو، بکاؤ ہو تم، تم لوگوں کو خرید نے کے لئے لاکھوں روپیے کی بھی ضرورت نہیں ، تم تو 50۔60روپے میں ہی بک جاتے ہوں،تم لوگوں کے با پ داداؤں کو میں نے لو ہے کے چنے چبوائے ہیں، اپنے ملک برباد کرنے والے تم جیسے نا لائق مجھے برباد کریںگے؟ اگر تم جیسے سڑے صحافی اور فلمی مافیا لوگوں کی چلتی تو آج میں انڈیا کی ٹاپ اداکارہ اور سب سے زیادہ فیس لینے والی ایکٹریس نہیں بنتی۔ کنگنا نے کہا میں تمہارے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ تم مجھ پر پابندی لگا دو ۔کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے تم لوگوں کے گھر میں چولہے جلیں۔ اس سے بڑا احسان آپ مجھ پر نہیں کر سکتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kangana ranaut calls media deshdrohi and fake refuses to render an apology in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.