کمل ہاسن دیپیکا پڈوکون کی حمایت پر کھل کر سامنے آگئے

بنگلور: معروف اداکار کمل ہاسن ایک فلم میںپدماوتی کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ،جنہیں دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں، حمایت میں کھل کر آگئے۔
دیپیکا اور فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کے باعث راجپوتوں کے عتاب کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ کمل ہاسن نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ دیپیکا کا سر بچانا چاہتے ہیں۔
دیپیکا کے جسم سے زیادہ ان کے سر کا احترام کیا جائے۔حتیٰ کہ انکی آزادی کا بھی احترام کیا جائے۔ان سے ان کی آزادی چھینی نہ جائے۔بہت سی برادریوں اور طبقوں نے ان کی فلموں کی مخالفت کی۔کسی بھی بحث میں انتہاپسندی قابل مذمت ہے۔پست ذہن ہندوستان جاگ جاؤ۔ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ہم بہت کچھ کہہ چکے ہیں۔
سنو بھارت ماتا ۔کمل ہاسن کا یہ ردعمل ہریانہ بی جے پی کے میڈیا کو آرڈینیٹر سورج پال آمو کی جانب سے دیپیکا اور بھنسالی کے سر پر10کروڑ روپے کے انعام کے اعلان کے کئی روز بعد سامنے آیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: kamal haasan on padmavati row i want deepika padukones headsaved in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply