فلم اداکارکمل ہاسن کے پیر میں فریکچر، اسپتال میں داخل

چنئی :  تمل فلموں کے معروف ادکارکمل ہاسن جمعرات کو علی الصباح اپنے گھر میں سیڑھیوں پر چڑھتے وقت گر گئے جس سے ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال میں صبح کمل کے پاؤں کی سرجری کی گئی۔انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے اور اب ان کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے۔کمل اپنی آنے والی فلم ‘شاباش نائیڈو’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد دو دن پہلے ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں۔ یہ فلم تین زبانوں میں تیار کی جا رہی ہے۔
اداکارکے قریبی ذرائع نے بتایا کہ چونکہ کمل کا علاج چل رہا ہے اس لئے وہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں حصہ نہیں لیں گے۔ کمل کو اس تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے والا تھا۔(یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kamal haasan injured fractures leg in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply