کاجول اداکارورون دھون کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہاں

نئی دہلی: اداکارہ کاجول ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ ہیلی کاپٹر ایلا، کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔12اکتوبر کو ریلیز ہو رہی اس فلم میں کاجول ماں کے کردار میں نظر آئیں گی ۔

فلم ہیلی کاپٹر ایلا سے پہلے کاجول فلم ساز روہت شیٹی کی فلم ’ دلوالے‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں اہم کردار میں کاجول کے علاوہ شاہ رخ خان ، ورن دھون ،اداکارہ کرتی سینن تھے۔

حال ہی میں ڈی این اے کو دیئے انٹر یو میں ’کاجول سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ نو جوان مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ تو انہوںنے کہا کہ ’ نواجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر کوئی پریشانی یا دقت نہیں ہے بشرطیکہ اسکرپٹ بہت اچھی ہو ۔

انٹرویو کے دوران جب یہ سوال پوچھا گیا کہ نواجوان اداکار وں میں سے کس اداکار کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں تو کاجول نے اداکار ورون دھون کا نام لیا۔

کاجول نے کہا” ورون دھون ہونا چاہئے، وہ بہت پیارے ہیں او اس کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kajol wants to romance this b town actor on screen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment