اجے دیوگن نے کاجول کی فلم ’ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘ ابھی تک کیوں نہیں دیکھی ؟

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی سپرہٹ اور رومانٹک فلم ’ دل والے دلہنیاں لے جائیں گئے‘ کو فلموں کے تقریباً ہر شوقین نے دیکھی ہوگی ،لیکن اس فلم کو ابھی تک اداکار اجے دیوگن نے نہیں دیکھی ہے، اس بات کا انکشاف حا ل ہی میں کاجول نے اپنے ایک انٹریو میں کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہی اداکارہ کاجول نے فلم ڈی ڈی ایل جی کے بارے میں کہا تھا ” جب یہ فلم ڈی ڈی ایل جے بنی تھی تو اس وقت ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہماری یہ فلم اچھی ہے یا بری ، ایمانداری سے کہوں تو ہم نے صرف اس فلم میں کام کیا تھا اور یہ ریلیز ہوئی، لیکن اس فلم کی کامیابی اس لئے اتنی بڑی تھی کیونکہ لوگوں نے اس فلم کو بہت پسند کیا تھا اور وہ اسے دوسری سطح پر لے گئے تھے۔

ہم ایسے لوگوں سے بھی ملے ، جنہوں نے اس فلم کو دیکھنے کے بعد شادی کی اور یہ فلم کی ان کی اگلی نسل نے بھی دیکھی“۔ انٹریو کے دوران کاجول سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ابھی تک ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے اس فلم کو کیوں نہیں دیکھا ؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ کاجول نے ہنستے ہوئے کہا ” جی ہا ں یہی ایک فلم ہے جسے اجے نے ابھی تک نہیں دیکھی ہے، میں نے اجے سے اس کی وجہ جاننے کی پوری کوشش کی لیکن انہوں نے کبھی مجھے واضح جواب نہیں دیا ،۔

کاجول نے مزید کہا کہ’ اس بارے میں آپ لوگ ہی اجے سے وہ وجہ پوچھیں اور پتہ چلنے پر مجھے بھی بتائیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kajol asked ajay why he hasnt watched ddlj in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment