بالی ووڈ اداکاروں نے پاکستان میں ہندوستانی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا خیر مقدم کیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکاروں پرینکا چوپڑا، کاجول اور انل کپور نے بالی ووڈ کی فلموں کی نمائش پر دو ماہ سے عائد پابندی ہٹانے کے پاکستانی سنیما مالکوں کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔
پاکستانی سنیما مالکوں نے اڑی حملوں کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگائے جانے کے بعد پڑوسی ملکوں کی فلموں کی نمائش پر خود عائد کردہ عارضی پابندی کے بعد ان ملکوں کی فلمیں پھر دکھانا شروع کر دیں۔پرینکا چوپڑا نے کہا کہ فن کی پوری دنیا میں قدر کی جانی چاہیے۔ وہ اسی میں یقین رکھتی ہیں۔
اس لیے اس فیصلہ سے انہیںبہت خوشی ہوئی ہے۔کاجول نے کہا کہ انہیں یہ سوچ کر بہت مسرت ہورہی ہے کہ یہ فلم صنعت کے حق میں بہترین علامت ہے۔انل کپور نے بھی اس فیصلہ پر بہت خوشی ظاہر کی۔ یہ تینوں اداکار گذشتہ شب سنسوئی کلرزاسٹارڈسٹ ایواڈز میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kajol and priyanka chopra hail paks move to remove ban on indian films in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply