معروف اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ”شوائے“ میں اداکاری کریںگی

نئی دہلی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ معروف اداکارہ کاجول ان کی آنے والی فلم”شوائے “کا حصہ بننے والی ہیں۔ کیمرے کے سامنے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والی کاجول ،فلم شوائے میں ایک نئے کردار میں نظر آئیں گی۔
یہ پہلا موقع ہے جب کاجول اس طرح کی کوئی ذمہ داری اٹھانے والی ہیں۔شوائے اجے دیوگن کا ڈریم پراجیکٹ ہے ،جس کے لئے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔
فلم میں اداکاری سےلے کر ہدایت اور پروڈکشن کی ذمہ داری بھی انہوں نے ہی سنبھالی ہے۔اب ان کی بیوی کاجول بھی ان کی اس فلم کےلئے بہت محنت کررہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ شوائے میں اجے کے ساتھ سیشا سہگل نظر آئیں گی جو اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کررہی ہیں۔یہ فلم 28اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kajol a part of ajay devgns shivaay in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply