’ کبیر سنگھ ‘ ڈھائی سو کروڑ روپے سے زائد آمدن کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی

نئی دہلی: اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی فلم ’ کبیر سنگھ‘ کی بادشاہت باکس آفس پر قائم ہے ۔ فلم کبیر سنگھ نے ریلیز کے 20دن بعد ہی 250کروڑ کلب میں انٹری کر لی ہے۔

ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’ کبیر سنگھ ‘ نے تیسرے ہفتے کے آخری دن یعنی جمعرات کو 3.32کروڑ کی آمدن کرنے کے ساتھ ہی اب فلم کیکل کمائی تقریباً 250کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

فلم کبیر سنگھ نے تیسرے ہفتے میں شاندار پرفارمنس کی ، حالانکہ کرکٹ ورلڈ کپ کی وجہ سے فلم کی کمائی تھوڑی متاثر ہوئی لیکن باکس آفس پر اب بھی یہ فلم خوب دیکھی جارہی ہے۔ فلم’ کبیر سنگھ ‘ نے اپنے پہلے ہفتے میں 134.42کروڑ رورپے کی کمائی کی تھی ، دوسرے ہفتے میں 78کروڑ اور تیسرے ہفتے میں 36.40کروڑ کی آمدن کی ہے۔

اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ یہ فلم اپنی آمدن کہاں تک پہنچاتی ہے۔ ویسے تمام ٹریڈ تجریہ کار وں کا خیال ہے کہ فلم کبیر سنگھ 300 کروڑ رورپے کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے سال 2003میں فلم ’ عشق وشق‘ سےبالی وڈ میںقدم رکھا تھا ۔فلم کبیر سنگھ بطور سولو ہیرو شاہد کپور کے کیرئر کی پہلی فلم ہے جو جمعرات کو باکس آفس پر نہ صرف 250کروڑ کی کمائی کرنے جا رہی ہے بلکہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ہے۔

کیرئر کے 16سال بعد شاہد کپور کے نام یہ ریکارڈ درج ہوا ہے۔ حالانکہ شاہد کپور کے کیرئر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم پدماوت ہے لیکن پدماوت ملٹی اسٹارز فلم ہے ، جسمیں اداکارہ دیپکا پڈکون اور اداکارہ رنویر سنگھ بھی نظر آئے تھے۔

آمدن کے معاملے میں کبیر سنگھ سال 2019کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ کبیر سنگھ رواں سال کی پہلی ایسی فلم ہے جس نے 13دن میں ہی باکس آفس پر 200کروڑ کا بنچ مارک سیٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سلمان خان کی فلم بھارت کے نام تھا۔

فلم کیبر سنگھ نے کئی سارے ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں تاہم یہ فلم جب سے ریلیز ہوئی ہے تبھی سے باکس آفس پر تہلکہ مچاہوا ہے۔ اس فلم کو سندیپ ریڈی ونگا نے ہدایت کی ہے۔ یہ فلم جنوبی ہند کی فلم ’ ارجون ریڈی کا ہندی ورژن ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kabir singh becomes 2019s highest grosser inching towards rs 250 crore mark in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.