بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ کراچی ہائی اڈے پر بدسلوکی

کراچی: یہاں قائد اعظم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجرنگی بھائی جان فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کے خلاف اس وقت زبردست احتجاجی مظاہر ہوا جب وہ پاکستان فلم نگری کی دعوت پر ایک مارکیٹنگ سمینار میں شرکرت کے لیے کراچی پہنچے۔وہاں کچھ احتجاجیوں نے ان کی فلم فینٹم میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کرنے پر فقرے چست کیے اور بھدے الفاظ کا استعمال کیا۔43سالہ کبیرخان کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ اس وقت ہوا جب وہ کراچی سے لاہور کی فلائٹ کے لیے کراچی ہوائی اڈے کے باہر کار سے اترے۔احتجاجیوں نے نعرے بازی پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک احتجاجی نے ، جو کہ سیاہ قمیص شلوار میں ملبوس تھا، کبیر خان کو جوتا لہرا کر دکھایا۔مظاہرین چیخ چیخ کر کبیر خان سے کچھ معلوم کر رہے تھے ۔ اسی دوران ایک نے کیبر خان سے پوچھا کہ وہ پاکستان میںریسرچ اینڈ انالائسنگ ونگ(را) کی سرگرمیوں پر کوئی فلم کیوں نہیں بناتے۔کبیر خان نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور بس خاموشی سے مظاہرین کو نظر انداز کرتے ہوئے لاو¿نج میں چلے گئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kabir khan heckled at karachi airport by protesters in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply