ٹیوب لائٹ کا ایک کردار کسی سوپر اسٹار کا متقاضی تھا اس لیے شاہ رخ خان کو منایا:کبیر خان

ممبئی: بالی وو ڈکے معروف اداکارسلمان خان کی ٹیوب لائٹ عید پر دھماکہ کرنے تیار ہے لیکن فلم کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ 15 سال بعد شاہ رخ اور سلمان خان کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں کبیر خان نے ایک بار پھر اس کے بارے میں بات کی اور شاہ رخ کا رول تھوڑا سا واضح کیا۔
کبیر خان نے کہا کہ جو کردار تھا وہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ فلم میں ایک سپر اسٹار چاہئے۔اور ایسے میں شاہ رخ خان کے علاوہ اور کوئی اس رول کو ادا نہیں کر سکتا تھا۔ اسی وجہ سے میں نے شاہ رخ خان کو اس رول کو کرنے کے لیے قائل کیا۔

Title: kabir khan admits tubelights cameo called for a superstar so srk was the right choice | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply