جسٹن بیبرکے ہزاروں پرستار ان کا لائیو گانا سننے آئے تھے یا محض ان کے ہونٹوں کی جنبش دیکھنے ؟

ممبئی:پاپ گلوکار جسٹن بیبرکو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں سننے یہاں آئے پھےس ان کے پرستاروں کو اس وقت زبردست مایوسی ہوئی جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ بیبر اپنے کچھ گانوں پر صرف ہونٹ ہلا رہے تھے۔ اسٹیڈیم میں جمعرات کی شب ہزاروں پرستاروں کے درمیان معروف فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو بھی اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھے جو بیبر کے بڑے فین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ” کولڈ واٹر “سنگرتیار نہیں “ تھا.برفی فلم کی ہدایت کاری کرنے والے ڈائریکٹر باسو نے بتایا کہ اگر بیر بر تمام گانے برجستہ گاتے تو انہیں زیادہ ہی خوشی ہوتی۔
انہوں نے صرف چار گانے لائیو گائے۔کنسرٹ میں موجود ایک دوسرے فین نے کہاکہ وہ کولد پلے کے کنسرٹ میں بھی شامل ہوا تھا اور اسے لگتا ہے کہ وہ اس کنسرٹ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔جسٹن کی کارکردگی میں جوش کی کمی تھی اور اس سے بھی برا یہ کہ وہ اپنے بہت سے گانوں پر صرف ہونٹ گانوں کے الفاظ سے مطابقت کر رہے تھے۔پنے شہر سے صرف کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لئے 36000 روپے فی پاس خرچ کرنے والے ایک جوڑے نے کہا کہ بیبر کے اس کنسرٹ میں مزہ کرکرا ہو گیا ۔ شوہر نے کہا کہ صاف پتہ لگ رہا تھا کہ یہ گانے وہ لائیونہیں گا رہا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justin biebers fans waited all day to hear him lip sync in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply