جان ابراہم رومانی مزاحیہ فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔ بالی ووڈ میں جان کی شبیہ ماچو ہیرو کی ہے۔ انہیں اکثر ایکشن فلموں کے آفر آتے ہیں لیکن گرم مسالہ، ہاوس فل۔ 2 اور ویلکم بیک جیسی فلموں میں کام کرکے انہوں نے بتا دیا کہ وہ کامیڈی میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ حالیہ برسوں میں جان ابراہم نے فورس اور شوٹ آو¿ٹ ایٹ وڈالا جیسی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے اور ان دنوں وہ پرمانو۔ دی اسٹوری آف پوکھرن میں کام کر رہے ہیں۔
چونکہ جان کی کامیڈی فلمیں بھی کامیاب ہوتی ہیں اور اسی لئے وہ ایک اور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ جان ابراہم اب ایک رومانٹک کامیڈی میں کام کرنے والے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کا کام انیس بزمی کریں گے جبکہ ٹی سیریز کے ساتھ کریز انٹرٹینمنٹ فلم کو پروڈیوس کرے گا۔ اکتوبر میں فلور پر جانے والی اس فلم کے لئے ابھی تک کوئی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جان کی ہیروئن کے لئے جاری تلاش کے درمیان پرنیتی چوپڑا سے بھی بات کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے ابھی کوئی مثبت اشارہ نہیں ملا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John abrahams next film to be a romantic comedy opposite parineeti chopra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply