میری عمدہ جسمانی ساخت کا سبب یوگ اور خورد و نوش میں احتیاط ہے: جان ابراہام

غازی آباد : بالی وڈ کے ماچومین جان ابراہم نے کہا کہ اچھی باڈی کے لئے ورزش، یوگ اور صحیح ڈائٹ (کھانے پینے) کا تال میل ضروری ہے۔ریڈ راکس جم کے افتتاح کے لئے یہاں پہنچے جان سے جب ان کی اچھی باڈی بنانے کا راز پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور صحیح ڈائٹ لیں تو باڈی بنانا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن عام طور پر لوگ غذا پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور جم میں ورزش کر کے باڈی بنا لینا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے۔
ورزش اور ڈائٹ کے علاوہ اچھی نیند لینا کافی ضروری ہے۔جان نے کہا کہ باڈی بنانے سے زیادہ ضروری ہے تندرست رہنا اور میں اس معاملے میں نظم و ضبط پر عمل کرتا ہوں۔میں اپنے جسم کو لے کر کوئی کوتاہی نہیں برتتا۔جم میں وقت دینے کے ساتھ ساتھ میں یوگ بھی کرتا ہوں۔میری ورزش میں بھی کئی طرح کے یوگ شامل ہیں۔بہرحال صرف یوگ سے باڈی نہیں بنائی جا سکتی یہ ورزش میں مددگار کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا “کہ ورک آ وٹ، آرام اور ڈائٹ تینوں جسم کے لئے ضروری ہیں جس میں سے کسی ایک کی بھی کمی رہنے سے جسم پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔باڈی بنانے کے لئے سپلمینٹ کی ضرورت پر جان نے کہا کہ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی بنانے کے لئے کئی بار سپلمینٹ بھی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر باقاعدہ خوراک سے آپ کے لئے ضروری پروٹین کی مقدار پوری ہو جاتی ہے تو سپلمینٹ لینے کی ضرورت نہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو سپلمینٹ ضروری ہے کیونکہ ورزش کے بعد آپ کے پٹھوں کو کھانا چاہیے ہوتا ہے جو کہ پروٹین سے ہی پورا ہوتاہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: john abraham yoga must be included in your exercise schedule for overall fitness in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply