جان ابراہم کو اپنی اسکول ٹیچر بہت پسند تھی

نئی دہلی:آج کل بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کا 25مئی کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی اپنی فلم ’ پرمانو:دی اسٹوری آف پوکھرن‘ کے حوالے سے بہت چرچا ہے ۔ ناظرین اور فلم نقادوں کی جانب سے اس فلم کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔

حال ہی میں جان ابراہم اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ ایک دلچسپ واقعہ کا راز افشا کیا۔ لاکھوں لڑکیوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے جان ابراہم نے بتایا کہ اسکول کے دنوں میں وہ اپنی کلاس ٹیچر کو بہت پسند کرتے تھے ۔ ایکٹر جان ابراہم نے جی ٹی وی کے شو ’ ڈانس انڈیا ڈانس لیٹل ماسٹر‘ میں اس واقعہ کا ذکر کیا ۔

وہ اپنی فلم پرمانو کی تشہیر کرنے کے لئے اس شو میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اداکار جان نے کہا ” کرش میری زندگی کا حصہ رہے ہیں، جب میں اسکول میںتھا تو میں اپنی کلاس ٹیچر کو بہت پسند کرتا تھا۔“ جان نے آگے بتایا ” ایک دن میں نے اپنے ڈیڈی کو بتایا کہ میں اپنی کلاس ٹیچر مسیز آنند کو پسند کرتا ہوں، کیونکہ وہ خوبصورت اور ذہین ہیں”۔

قابل غورطلب ہے کہ جان ابراہم فلم پرمانو: دی اسٹوری آف پوکھرن‘ سال 1998میں کئے گئے ایٹمی تجربہ پر مبنی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John abraham shares his school crush story in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply