میں ابھی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا جسے بہترین کہا جا سکے : جان ابراہام

نئی دہلی: اداکار جان ابراہم کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنے کیئریر میں اب کامیابی کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے اور ابھی وہ ایسی کسی کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کر سکے ہیں جسے بہترین کہا جا سکے اور ابھی انہیں خود کو ثابت کرنا باقی ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہو ئی فلم ’ رومیو اکبر ولٹر‘ کی باکس آفس پر اچھی کامیابی کے بعدخبر راساں ادارے آئی اے این ایس سے بات کرتے ئہوئے اداکار جان ابراہم نے کہا ” گلے پانچ سال میرے لئے بہت ہی اہم ہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں کس چیز کی تلاش میںہوں، میرے ہاتھ میں کیا ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کو کہاں لے جا رہا ہوں“۔

انہوںنے مزید کہا’ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا سہی وقت ہے ، میں یہ کسی بھی وجہ سے نہیں کہہ رہا ہوں، میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ 15برس پہلے فلموں کے حوالے سے ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا جیسا کہ آج ہے۔ آج کسی بھی فلم کے لئے ناظرین سب سے پہلے ہیں ،موجودہ دور میں فلم ساز وہی فلمیں بنا رہے ہیں جس میں ناظرین کی دلچسپی ہو یا پھر انہیں پسند ہو ۔“

جان ابراہم نے ایکشن زونر فلموں کے بارے میں کہا کہ ” میں اس ملک میں ایکشن ہیروز کی تصویر میں تبدیلی چاہتا ہوں کیونکہ ایکشن ہیرو کا مطلب سکس پیک ایبس ، بڑے بڑے بائی سیپس اور اسٹنٹ کرنا نہیں ہے ،وہ سب سے الگ ہونے چاہئے ، جسکو ہم بہت مس کرتے ہیں ، ایسے اور بھی کئی چیزیں ہیں جس میں اس ملک میں بدلاؤ کرنا چاہتا ہوں اور اسے میں اپنے طریقے سے کروں گا“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John abraham feels his best is yet to come says next five years will be very defining for him in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.