بیان قلمبند کرانے کے لیے سلمان خان کی10مارچ کو عدالت میں طلبی

جودھپور:کالے ہرن کے شکار کے معاملہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت کرنے والی ایک ذیلی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو سمن جاری کر کے کہا ہے کہ وہ 10مارچ کو عدالت میں حاضر ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے یہ حکم استغاثہ کے ایک گواہ ، اس وقت کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رجت کمار مشرا،کو جرح کے لیے عدالت میں طلب کیے جانے کی مدعا علیہہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جاری کیا۔ ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر دنیش تیواڑی کے مطابق عدالت نے گواہ استغاثہ کو عدالت میں طلب کر نے کے لیے فریق مخالف کی درخواست رد کر دی اور وکیل دفاع کو حکم دیا کہ 10مارچ کو سلمان خان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔
نچلی عدالت نے بدھ کے روز استغاثہ کے پانچ گواہوں سے جرح کے بعد سماعت مکمل کی ہی تھی کہ وکیل صفائی ایچ ایم سروسوت نے مشرا کو عدالت میں دوبارہ بلانے کی نئی درخواست داخل کر دی۔ لیکن مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہت نے یہ درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ جرح کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ یکم و دو اکتوبر1998کو کنکنی گاو¿ں میں ،جہاں سلمان خان نے دو کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا، شکار میں استعمال کیے جانے والے اسلحے کے لائسنس کی میعاد ختم ہوجانے کے باعث ان کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jodhpur court summons salman for his statement in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply