مجھے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی:جھانوی کپور

نئی دہلی: فلم ’ دھڑک ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہیں اداکارہ جھانوی کپور نے بالی وڈ میں ہونے والے اقربا پروری پر کہا کہ وہ یہ جانتی ہیں کہ کچھ لو گ جن کا خاندانی بیک گراؤنڈ فلمی دنیا سے وابستہ نہیں ہے یہ محسوس کرتے ہیں ہے کہ انہیں جوموقع ملا ہے وہ کسی سے چھینا گیا ہے، اس لئے نہیں خود کو ثابت کرنے کے لئے دوگنی محنت کرنی ہوگی۔

ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا” میں یہ اچھے سے جانتی ہوں کہ مجھے اب دوگنی محنت بھی کرنی ہوگی، خود کو ثابت کرنے کے لئے بہت محنت کروںگی۔ میں بہت زیادہ شکرگزار ہوں، اس پہلے موقع کے لئے ، میں بہت جذباتی ہو رہی ہوں لیکن شائد پچھلے جنم میں میںنے ضرور کوئی اچھا کام کیا ہوگا جس کی وجہ سے مجھے ایکٹنگ کرنے کا موقع مل رہا ہے“۔

جھانوی کپور نے آگے کہا” میں یہ بات اچھی طرح جانتی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے اس طرح انڈسٹری اور ناظرین نے اس لئے نونوٹس کیا ہے کیونکہ میں اپنے والدین ( شری دیوی اور بونی کپور) کی بیٹی ہوں۔

جھانوی نے کرن جوہر کی تعریف میں کہا” میر ے لئے کرن کا مجھے اپنانا بہت بڑی بات تھی ۔ ماں باپ کے لئے تو میں ان کی بیٹی ہوں تو وہ مجھے کیسے بھی فلم انڈسٹری میں لانچ کر دیتے لیکن جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ کرن جوہر مجھ پر بھروسہ رکھتے ہیں تب میرا یقین اپنے آپ بڑھ گیا۔فلم ’ دھڑک‘ 20جولائی2018 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jhanvi kapoor reaction on nepotism in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply