جیکولین فلم ”کک 2 “میں کام کریں گی؟

ممبئی: (یواین آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈیس فلم ”کک“ کے سیکول میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز ساجد ناڈیا والا اپنی سوپرہٹ فلم ”کک“ کا سیکول بنانے والے ہیں۔
کک میں سلمان خان اورجیکولین فرنانڈیس نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔خبر ہے کہ کک 2 کےلئے سلمان کے ساتھ اس بار بھی جیکولین کا انتخاب کیاگیا ہے۔ساجد کو سلمان جیکولین کی جوڑی اتنی پسند ہے کہ وہ دونوں اداکاروں کو نہیں بدلیں گے۔
جیکولین اگر کک2 میں کام کرتی ہیں تو ساجد کے ساتھ ان کی یہ چھٹی فلم ہوگی۔ہاؤس فل،ہائس فل 2،ہاؤس فل 3،ڈھیشوم اور کک میں وہ پہلے ہی نظر آچکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jeculin farnadez to act in kick 2 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply