سہواگ ایک عظیم کھلاڑی ہے، میں اپنے سخت الفاظ واپس لیتا ہوں: جاوید اختر

نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے کرکٹر وریندر سہواگ کے بارے میں کئے گئے اپنے اس تبصرہ کو واپس لے لیا ہے جس میں انہوں نے سہواگ کو نادان کھلاڑی قراردیا تھا۔ خیال ر ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہر کور کے کارگل جنگ میں اپنے والد کی شہادت سے متعلق تبصرہ پر کرکٹر سہواگ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف تہری سنچری انہوں نے نہیں بلکہ ان کے بلے نے بنائی تھی۔
اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جاوید اختر نے انہیں’ ناخواندہ کھلاڑی‘کہہ دیا تھا جس کی کئی کھلاڑیوں اور وزیر کھیل وجے گوئل نے سخت مذمت کی تھی۔ جاوید اختر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سہواگ کی وضاحت کے بعد وہ اس باصلاحیت کھلاڑی کے خلاف استعمال کئے گئے سخت الفاظ کو واپس لے رہے ہیں۔
جاوید اختر نے ٹویٹ میں کہا، “اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سہواگ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انہوں نے گر مہر کے حوالے سے اپنے تبصرے پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہوں نے وہ بات مذاق میں کہی تھی اور وہ گر مہر کے خلاف نہیں ہیں۔ میں اپنے ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Javed akhtar takes back harsh words after virender sehwags tweet in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply