ماں سری دیوی کی طرح لوگوں کے دل میں جگہ بنانا چاہتی ہوں : جھانوی کپور

نئی دہلی: فلم ’ دھڑک ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں ( شری دیوی) کی طرح ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا چاہتی ہیں۔

خیال رہے شری دیوی کاراواں سال فروری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ماں کے انتقال کے کچھ مہینے بعد ہی اپنے فلمی کیرئرکا آغاز کر رہی جھانوی کپور نے کہا” مجھے ان کی وراثت کا اندازہ ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ڈرنے کی ضرورت ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ماں کو لوگوں سے بے حد پیار اور تعریف ملی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔اور میں ماں کی ہی طرح لوگوں کے دل میں جگہ بنانا چاہتی ہوں“۔

اداکارہ جھانوی نے مزید کہا” مجھے معلوم ہے مجھے اس کے لئے کافی محنت کرنی ہوگی، میں ناظرین کے تئیں ایک ذمہ داری محسوس کرتی ہوں۔ میں انہیں اپنی اداکاری سے لطف اندوز کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے میری ماں کو بہت کچھ دیا اور میری ماں نے انہیں بہت کچھ دیا ۔ میں بھی یہی حاصل کرنا چاہتی ہوں ، امید کرتی ہوں میں کر پاؤں گی“۔

واضح رہے جھانوی کپور کی آنے والی فلم ’ دھڑک ‘ 20 جولائی 2018کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم میں جھانوی کے علاوہ ادکار ایشان کھٹر اہم کردار میں ہیں ،فلم دھڑک مراٹھی فلم ’ سیراٹ‘ کی رمیک ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Janhvi kapoor want to earn same kind of love as mom in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply