جگا جاسوس کی اداکارہ بدیشا بیزبروا ہریانہ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی

گوڑ گاؤں : آسامی اداکارہ اور گلو کارہ بدیشا بیز برواہ ،جنہوں نے جگا جاسوس میں رنبیر کپور کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کیا ،ہریانہ کے شہر گوڑ گاؤں کے سشانت لوک علاقہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔ بیز برواہ کے والد کی شکایت پر ان کے شوہر نشیت کو آج صبح گرفتار کر لیا گیا۔بدیش بیز برواہ آسام کی رہائشی ہے اور معروف ٹی وی شخصیت ہیں جنہوں نے کئی شوز کی میزبانی کی ہے۔
پولس کے مطابق وہ حال ہی میں ممبئی سے گوڑ گاؤں آئی تھیں۔پولس ڈپٹی کمشنر (ایسٹ) دیپک سہاران نے بتایا کہ بیز بروا کی لاش حال ہی میں کرایے پر لیے گئے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔جب پولس جائے وقوعہ پہنچی تو مین گیٹ اور کمرے کا دروازہ اندر سے مقفل تھا۔پولس نے دروازہ توڑا و ان کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھی۔مسٹر سہاران نے بتایا کہ یہ محبت کی شادی تھی لیکن شادی کے بعد میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہا کرتا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jagga jasoos actress bidisha bezbaruah found dead at gurgaon home in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply