نئی دہلی: بگ باس سیزن 13 سے مقبولیت پانے والے ماڈل عاصم ریاض چودھری ،جو بگ باس سیزن 13 کے رنراپ بھی رہے ہیں ،عنقریب ہی بالی ووڈ ادکارہ جکلین فرنانڈیزکے ساتھ ٹی ۔ سریز کے ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گے۔

عاصم ریاض کے ساتھ کام کرنے پر جکلین فرنانڈیز نے اپنے آفیشیل ایک بیان میںکہا ہے کہ ’ میں عاصم کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے لیےبہت پرجوش ہو ں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ میوزک ویڈیو سبھی ک لئے ویزول ٹریٹ ہوگی ، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ ویڈیو لوگوں کے سامنے آئے۔ جیکلین نے آگے کہا کہ میں نے خود اس پر کام کرنا پسند کیا ۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو سونگ کو تنشک باگچی نے لکھا ہے اور کمپوز بھی کیا ہے ۔ گی ویڈیوسونگ کے حوالے سے جیکلین نے کہا کہ ’ میں بھوشن کمار اور ٹی سریز کے ساتھ پھر سے کام کرنے پر بھی پرجوش ہوں،یہ سونگ فن سے بھرا اور مارڈن ہے، مجھے ا سکا آئیڈیا کافی پسند آیا ، اس میوزک ویڈیو کے ذریعہ جو کہانی ہم بتانے جا رہے ہیں وہ میزیکل ہے۔

دوسری جانب عاصم ریاض جیکلین کے ساتھ اس ویڈیو سونگ کے علاوہ مشہور و معروف ریپر بوہیمیا کے آنے والے میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *