جیکولین کوریس3فلم کے بھی ہٹ ہونے کا پورا یقین

ممبئی:(یواین آ ئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈس اپنی آ نے والی فلم ریس 3 کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز رمیش تورانی فلم ریس کا تیسرا حصہ بنانے جارہے ہیں۔
فلم میں سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس کا اہم کردار ہوگا۔جیکولین کا کہنا ہے کہ ریس کے تیسرے حصے میں ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے۔ جیکولین نے کہا،”یہ مشکل کردار ہے۔میں یہ کردار اداکرنے کےلئے پرجوش ہوں کیونکہ یہ مجھے الگ بناتی ہے۔میں اس کردار کو چیلنجنگ مانتی ہوں۔“ جیکولین نے کہا کہ فرینچائزی کی تیسری فلم ہونے کی وجہ سے یہ پوری طرح الگ ہوگی۔جیکولین اور سلمان اس سے پہلے’کک‘میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا،”کک کے بعد،میرا کریئر اچھی سمت میں گیا۔اس کے لئے میں سلمان کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور ایسے وقت میں میرے ساتھ فلم کی جب مجھے خود پر یقین نہیں تھا۔اس وقت ہم نے 200کروڑ کی فلم کی اور اب ہم ایک ساتھ ’ریس 3‘میں کام کررہے ہیں۔میں اس کےلئے پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ یہ فلم بھی ہٹ ہوگی۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jacqueline fernandez is all excited for her role in race 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply