میرے والد جیکی شروف ہی میرے رول ماڈل ہیں: ٹائیگر شروف

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹائیگر شروف اپنے والد جیکی شروف کو اپنا ہیرو مانتے ہیں ٹائیگر شروف کی آنے والی فلم ”اے فلائنگ جٹ “کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔اس فلم میں ان کے لباس کا موازنہ فلم کرش میں ریتک روشن کے لباس سے کیا جارہا ہے۔
کہاجارہا ہے کہ ٹائیگر شروف نے فلم میں ریتک روشن کی طرح کا لباس پہنے کی کوشش کی ہے۔ٹائگر سے اس کردار کو کرنے کے پیچھے کی تحریک کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے خیال سے ہر بچے کا ایک پسندیدہ ہیرو ،سوپر ہیرو ہوتا ہے، اور ان کے لئے ان کے والد ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ہر بیٹے یا بیٹی کےلئے اس کے والد ہی سوپر ہیرو ہوتے ہیں۔
ٹائیگر شروف نے یہ بھی کہا انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے ”شوا کا انصاف “فلم کو کئی بار دیکھا اور ہاں،اس کے علاوہ وہ اسپائڈر مین کے بھی پرستار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ان سوپر ہیرو کو پسند کرتے ہیں جو انسانی شکل میں چھپے رستم ہوتے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jackie shrof is my hero says tiger shroff in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply