فلم ’ کنگ فو یوگا ‘کی کامیابی سے بہت خوش ہیں سونوسود

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار سونو سود فلم کنگ فو یوگا کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔ سونو سود اور جیکی چان کی انڈ۔چائنیز فلم کنگ فو-یوگا ہندستانی سینما گھروں میں آج ریلیز ہو گئی ۔ اس سے پہلے چین میں ریلیز اس فلم نے چائنیز باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے، جس سے سونو انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہکنگ فو۔یوگا چین میں بہت بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے یہ جیکی چان کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان میں ریلیز سے قبل یہ کامیابی ہمارے لئے بہترین احساس ہے اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ جب یہ فلم ہندستان میں ریلیز ہو تو چین جیسا ہی جلوہ یہاں بھی نظر آئے“ سونو سود نے کنگ فو-یوگا سے منسلک ایک جذباتی قصہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتا کہجب انہوں نے اپنے پاپا سے یہ بات شیئر کی کہ میں جیکی چان کے ساتھ فلم کر رہا ہوں تو پاپا بہت خوش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ساتھ میں مل کر یہ فلم دیکھیں گے لیکن میری یہ چاہت پوری نہیں ہو پائی کیونکہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی وہ ہم سب کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔

Title: jackie chan sonu sood film is a big yawn | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply