شاہ رخ خان کو ایک شیدائی نے جوتوں کا تحفہ دیا

ممبئی:حال ہی میں شاہ رخ کا جوتے والا شیدائی سامنے آیا ہے۔ شاہ رخ کے اس فین کا نام شیام بہادر ہے جس نے ممبئی میں جوتوں کی اپنی ایک چھوٹی سی دکان پر فلم کا ڈائیلاگ’کوئی دھندہ چھوٹا نہیں ہوتا اور دھندے سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا ‘کا پوسٹر لگا رکھا ہے۔
جب بھی ارد گرد کے لوگ شاہ رخ کے اس فین سے اس جملے کے حوالے سے پوچھتے تو یہ فین بتاتا کہ یہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم کا ڈائیلاگ ہے۔ شاہ رخ کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ اپنے اس فین نے خاص طور پر ملنے پہنچے ۔شاہ رخ کے اس فین نے انہیں جوتے تحفہ میں دیے۔
شاہ رخ اپنے اس فین سے مل کر بہت خوش ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ ان جوتوں کے خاص موقع پر پہنیں گے۔ واضح رہے شاہ رخ کی فلم’رئیس‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jabra fan gifts srk shoes in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply