میں ہمیشہ سے ایک بے چین اداکار تھا: ایوشمان کھورانہ

نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا سے بالی وڈ کا سفر طے کرنے والے اداکار ایوشمان کھورانہ ،جوایک کے بعد دیگر کئی کامیاب فلمیں کرنے کے باعث سرخیوں میں ہیں، اپنی آنے والی فلم ’ ڈریم گرل‘ میں ایک ایسے شخص کا رول ادا کر رہے ہیں جو لڑکیوں جیسی آواز نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اداکار اپنی دوسری فلم ’ بالا‘ میں جوانی میں ہی بال جھڑنے کے مسئلے سے پریشان رہنے والے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

امیتابھ بچن کے ساتھ ایوشمان فلم ’ گلابو سیتابو‘ میں نظر آئیں گے وہیں’ شبھ منگل زیادہ ساؤدھان ‘ میں ایوشمان کھورانہ ہندوستان میں گے ہم جنس پرست جیسے لوگوں کی حمایت کرتے دیکھائی دیں گے ۔

ایوشمان کھورانہ کا کہنا ہے کہ ’ میں ان چار فلمو ںمیں بالکل مختلف کردار میں نظر آؤں گا اور اب تک ایسے شکل میں مجھے کسی نے نہیں دیکھا ہے ۔

انہوں نے کہا میں سچ میں اس طرح کی الگ الگ فلمیں کرنے کو لیکر کافی پر جوش ہوں، کیونکہ وہ مجھے الگ الگ سمتوں میں لے جاتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار ایوشمان آگے کہا ’ میں مسلسل ناظرین کو کچھ نیا دینے کے لئے کام کرتا ہوں، اگلی چاروں فلموں کی کہانی ایسی ہے، جسے میں نے اپنے کیرئر میں پہلی بار سنی ہے ، اور میں اس فلم کو ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے لئے بے حد پرجوش ہوں، جو اچھا سنیما دیکھنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ive always been a restless actor ayushmann khurrana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.