سلمان خان سے میرا تعلق صرف دوستی تک ہی ہے: لولیا ونتور

ممبئی :بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا ونتور نے سلمان خان سے دوستی کے باعث کی جارہی قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے وہئے کہا ہے کہ سلمان خان سے صرف دوستی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے سلمان خان اپنی دوست لولیا ونتور کوبالی ووڈ میں لانچ کرنے والے ہیں۔ سلمان خان اور لولیا ونتور کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے سرخیوں میں تھیں لیکن پھر اچانک لولیا رومانیہ چلی گئی تھیں۔ اب لولیا ممبئی واپس آگئی ہیں اور اس بار سلمان انہیں بالی ووڈ میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔حال ہی میں لولیا ہندوستان واپس لوٹی ہیں اور اس بار ان کے آنے کے پیچھے بڑی وجہہے۔
لولیا نے سلمان کے دوست ہمیش ریشمیا کے ساتھ ایک انگلش(ہندی اور انگریزی)نغمہ ”ایوری نائٹ اینڈ ڈے“اور ”بس یو اینڈ می“ ریکارڈ کیا ہے۔ یہ گاناہمیش کی آنے والی ایلبم ”آپ سے موسیقی “کا ہے۔ ان سب کے بعد سلمان اب لولیا کا پورا ایلبم بنانے والے ہیں۔خبرہے کہ سلمان ان کے ساتھ مل کر 6 اور نغموں کی موسیقی کی ایلبم لانچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ جس کی گلوکارہ لولیا ہوں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iulia vantur opens up about her relationship with salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply