فلم مہابھارت بنانا میرا خواب :شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مہابھارت پر مبنی فلم بنانا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مہابھارت کو بڑے پردے پر لانا چاہتے ہیں لیکن اپنا خواب پورا کرنے کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ شاہ رخ نے کہا،”میں چاہتا ہوں کہ میں مہابھارت پر فلم بناؤں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں بغیر کسی کی مدد کے بغیر اسے بنا پاؤں گا۔
اس کے لئے میں انڈین پروڈیوسرز سے بات کروں گا اور اگر پھر بھی کچھ نہیں ہو پایا تو میں بین الاقوامی پروڈیوسرز سے اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کی اپیل کروں گا۔“ ان کا خیال ہے کہ انڈین پروڈیوسرز اور انڈین فلموں کابازاربہت محدود ہے تو ایسے میں بین الاقوامی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر ہی اس خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its my dream to remake the mahabharata shah rukh khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply