فلم’بندھوا“ میں شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف ساتھ ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم کانام” بندھوا “ہوگا۔ بالی ووڈ ہدایت کارآنند ایل رائے ،شاہ رخ خان کو لے کر ایک فلم بنانے والے ہیں۔اس فلم کا نام بندھوا ہوگا۔اس میں شاہ رخ ایک بونے کے رول میں نظر آئیں گے۔
پہلے انند یہ فلم سلمان کولے کر بنانا چاہتے تھے لیکن بات نہیں بن سکی۔ شاہ رخ ان دنوں امیتاز علی کی ہدایت میں بن رہی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں اوراب آنند ایل رائے کی فلم کےلئے بھی انہوں نے رضامندی دے دی ہے۔
آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ اس میں صرف ایک بونے کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ مرد اور عورت کے تعلقات کو بھی بہترین طریقے سے پیش کرے گی۔فلم دسمبر 2018میں ریلیز ہوگی۔شاہ رخ جلد ہی شوٹنگ شروع کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ کے ساتھ دو اداکاراؤں کو لیا جائےگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its katrina kaif opposite shah rukh khan in aanand rais bandhua in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply