آنند رائے شاہ رخ کے ساتھ لو اسٹوری بنائیں گے

ممبئی: (یو این آئی) بالی وڈ کے جانے مانے ڈائریکٹر معاشقہ پر مبنی فلم بنائیں گے جس میں کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ بونے کے رول میں نظر آئیں گے۔ ایسا خیال تھا کہ پہلے یہ رول سلمان خان کرنے والے تھے لیکن بات نہیں بن سکی۔
فلم میں شاہ رخ کے ساتھ کٹرینہ کیف بطور ہیروئن نظر آ سکتی ہے۔ ان دونوں کی جوڑی اس سے پہلے یش چوپڑا کی فلم ”جب تک ہے جان“ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔
آنند ایل رائے نے کہا “میں ابھی اسکرپٹ پر کام کر رہا ہوں لیکن ہاں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک لو اسٹوری ہے اور میرے لیے یہ ایک اہم فلم ہے جو میری توقع سے زیادہ وقت لے سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its a delight to have srk in my film anand l rai in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply