عصر حاضر کے نغمے سن کر بہت غصہ آتا ہے : شبانہ اعظمی

ممبئی: اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ان دنوں فلموں میں جس طرح کے گیت لکھے جاتے ہیں ان گیتوں کو سن کر انہیں بڑی کوفت ہو تی ہے۔ شبانہ نے کہا کہ آج کل گانوں سے خوبصورت الفاظ غائب ہی ہو گئے ہیں ، گیتوں کے ساتھ ہو رہا نیا تجربہ ٹھیک نہیں ہے۔
اداکارہ اعظمی کہتی ہیں کہ گزشتہ دنوں کی بات ہے ایک نوجوان گیت کارایک میوزک ڈائریکٹر سے ملا اور بتایا کہ اس نے حال ہی میں ریلیز تین فلموں کے گانے لکھے ہیں۔ جب اس سے اس موسیقار نے کہا اپنے گیت سناؤ ، جب اس نے اپنے گانے سنائے تو پتہ چلا کہ گانوں میں الفاظ تو غائب ہیں ۔
ایسا تو حال ہو گیا آج فلموں کے گانوں کا۔ شبانہ اعظمی کہتی ہیں ’ آج کل کے گانے جب سنتی ہوں اور گانوں کی لائن ہوتی ہیں ۔۔۔۔ میں تندوری مرغ ہوں ،مجھے گٹکا لو الکوہل کے ساتھ۔۔۔ تب مجھے ہنسی نہیں بلکہ بہت زیادہ غصہ آتا ہے ۔ اس موقع پر شبانہ کے ساتھ وحیدہ رحمن نے کہا ’ ایک دن لتا منگیشکر جی مجھے سے ملنے میرے گھر آئیں تو میں نے ان سے پوچھا ، کیا بات ہے ہے لتا جی آج کل آپ نے بالکل گانا چھوڑ دیا ہے ۔
لتا جی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھلا کیسے گانے گائیں، فیویکول سے چپکالو جیسے گانے تو لکھے جا رہے ہیں اس طرح کے گیت گانا ان کے لیے بالکل بھی ممکن نہیں ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Item songs show women surrendering to male gaze shabana azmi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply