اطالوی اداکار بڈ اسپینسر انتقال کر گئے

ملان : ’دی کال می ٹرینٹی‘، ’فلیٹ فٹ ‘ اور ’اے فریڈ از اے ٹریشر‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری سے اپنی شناخت بنانے والے اطالوی اداکار اور فلم ساز بڈا سپینسر کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا۔
وہ 86 سال کے تھے۔ بڈ کے بیٹے اور فلم ساز گیوسی پیڈیر سولی نے میڈیاکو جاری اپنے بیان میں کہا”میرے والد کل شام چھ بج کر 15 منٹ (مقامی وقت) پر چل بسے اور انہیں کسی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی۔ ان کے آخری لمحوں میں ہم سب ان کے ساتھ تھے اور انہوں نے اپنا آخری لفظ ’شکریہ‘ کہا“۔
پیڈیرسولی نے اپنے فیس بک پر لکھا ”نہایت افسو س کے ساتھ آپ کو مطلع کرتا ہوں میرے والد بڈ عالم ارواح کے سفر پر روانہ ہو گئے“۔اسپینسر کا اصلی نام کارلو پیڈیرسولی تھا اور ان کی پیدائش نیپلز شہر میں ہوئی تھی۔
طویل قد کاٹھی کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ان کی ایک الگ پہچان تھی۔ انہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی بہترین ایکشن اور کامیڈی فلموں میں کام کیا۔وہ زیادہ ترکاو¿بوائے یا پولیس اہلکار کا کردار نبھاتے تھے، اس کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں ’دے کال می ٹر نٹی ‘، ‘فلیٹ فٹ‘ اور ‘اے فریڈ از اے ٹریشر‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اداکار بننے سے پہلے اسپینسر ایک پیشہ ور تیراک تھے اور ایک منٹ سے کم وقت میں 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کرنے والے پہلے اطالوی شہری تھے۔ انہوں نے دو بار اولمپک کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

Title: italian actor bud spencer dies at 86 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply