ہندوستانی فلموں پر پابندی پاکستانی فلم فیڈریشن کی ناعاقبت اندیشی اور کوتاہ نظری کی عکاس:مہیش بھٹ

نئی دہلی: ہندوستان کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی سنیما گھروں میں ہندوستانی فلموںکی نمائش پر پابندی لگانا پاکستانی فلم فیڈریشن کا ایک ناعاقبت اندیشانہ فیصلہ تھا اور اس کی تنگ نظری کا عکاس تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا سیاست میں ملوث ہونا فضول ناعاقبت اندیشانہ تھا۔ کیونکہ ہندوستانی فلموں پر پابندی لگانے سے سنیما ہال بند ہونا شروع ہو گئے تھے۔
انہوں نے مڈ ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہندوستانی فلم انڈسٹری اور شخصیات کا زبردست تعاون رہا ہے جس سے پاکستان کے سنیما ہالوں کا کاروبار خوب چمکا ۔ اور بلاشبہ اس کی کوئی تردید نہیں کر سکتا کہ دونوں ممالک ثقافتی اور جذباتی طور پر ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It was reckless of pakistani cinemas to indulge in politics mahesh bhatt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply