جمی فلم ”منا بھائی “میں اپنے کردار کو چیلنج سمجھتے ہیں

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار جمی شیر گل فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ میں اداکئے اپنے کردار کو سب سے زیادہ مشکل مانتے ہیں۔ الگ قسم کے کرداروں کو ادا کرنے کی وجہ سے جمی نے انڈسٹری میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔فلم ”حاصل“اور ”محبتیں “ میں عاشق قسم کے لڑکے کی امیج ہو، یا فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ اور ”یہاں“جیسے سنجیدہ رول یا پھر ”صاحب بیوی اور گینگسٹر “،”بلٹ راجہ“اور”تنو ویڈس منو ریٹرن “جیسی فلموں میں بے باک ا سٹائل، جمی نے ہر رول کو بخوبی اداکیاہے۔ اپنی اداکاری سے ہر کردار میں کمال دکھانے والے جمی کو بھی کچھ کرداروں نے ڈرایا تھا۔
جمی نے کہا، ”سب سے چیلنجنگ رول کون سا تھا اس کا جواب دینا بہت مشکل ہے۔”منا بھائی ایم بی بی ایس“ ایک ایسی فلم تھی جس میں مجھے لگا تھا کہ میں ایک لاسٹ اسٹیج کے کینسر کے مریض کا رول کس طرح کروں گا، کس طرح اپنے آپ کو ظاہرکر پاؤں گا، ڈائریکٹر راجو ہیرانی کے ساتھ کافی ورک شاپ کئے، ڈاکٹر کے ساتھ کافی سٹنگس کیں، تب جاکر اس کردار کو میں ادا کر پایا۔“
جمی نے کہا، ”صاحب بیوی اور گینگسٹر “میں صاحب کا کردار وہیل چیئر پر تھا، میں بہت پریشان تھا کہ کہیں میرا رول بہت بورنگ نہ ہو جائے کیونکہ آپ وہیل چیئر پر ہیں تو آپ پہلے ہی بندھ جاتے ہیں، مجھے آج بھی یاد ہے کہ ڈائریکٹر تگمانشو دھولیہ کے چہرے پر ایک مسکراہٹ آئی تھی کہ ہو جائے گا، میں نے بہت محنت کی اور وہ رول ناظرین کو بہت پسند آیا، ایک اچھا رول کرنے سے پہلے نروس ہوتا ہوں لیکن یہ اچھی بات ہے تبھی ا?پ بہترین کرپاتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It was one of my most memorable experiences jimmy shergill in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply