دیر رات تک جاگنا مجھے پسند نہیں،میرا باہری ہونا ہی میری طاقت ہے: تاپسی پنوں

نئی دہلی: جنوبی ہند کی فلموں سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز اور پھر ہندی سنیما میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت کر آج ہندی سنیما کی مشہور و معروف اور ہر دلعزیز اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں باہری ( آؤٹ سائیڈر) ہونا میں اپنی طاقت مانتی ہوں۔

تاپسی پنو ں نے مزیدکہا کہ ’ ہاں!میں ایک باہری ہوں اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس میں کچھ غلط ہے ، میں ایک ہیپی آؤٹ سائیڈر ہوں، میں فلمی دنیا کے نامی گرامی ہستیوں میں مشہور نہیں ہوں اور جب میں شوٹنگ نہیں کررہی ہوتی ہوں تو میں گھومتی پھرتی ہوں اور فلمی دنیا سے باہر ایک عام انسان کی زندگی کو قریب سے دیکھنے اور جاننے کی کوشش کرتی ہوں‘۔

تاپسی نے یہ بھی کہا ’ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری طاقت ہے کہ میں انڈسٹری میں باہر سے آئی ہوں جو ایک عام زندگی کے چلتے اپنے پرفارمنس میں کئی ساری حقیقی چیزوں کو دیکھا سکتی ہے ۔

تاپسی کا کہنا ہے کہ چونکہ دیر رات تک پارٹی اور شب بیداری میری طرز زندگی کو سوٹ نہیں کرتی اس لیے میں رات کو جلدی سو جاتی ہوں وار صبح جلدی اٹھتی ہوں۔اپنی دنیا میں خوش ہوں ،واقعی میں‘۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is my strength that i am an outsider in bollywood says taapsee pannu in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.