فلم ”پنک“پر رد عمل سے پرجوش ہیں امیتابھ بچن

نئی دہلی: (یواین آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی فلم ”پنک“ کو ملے رد عمل سے پرجوش ہیں۔ شجیت سرکار کی بنائی فلم”پنک“ 16 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ انیرودھ چودھری کی ہدایت میں بنی ”پنک“ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار میں ہیں۔
یہ فلم خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے موضوع پر مبنی ہے۔ فلم پنک نے دو دن میں 12 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ امیتابھ فلم ”پنک“ کو ملے رد عمل سے بے حد پرجوش ہیں۔ امیتابھ نے بلاگ پر لکھا، ”پنک ،کو مل رہے رد عمل دیکھنا اور سننا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
مجھے اس میں بے حد مزہ آ رہا ?ےروماچ ضرورت سے زیادہ ہو گیا ہے۔جوش حد سے زیادہ ہوگیا ہے ،یہ صحیح نہیں ہے،کوئی بھی چیز حد سے زیادہ صحیح نہیں ہوتی۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is maddening to see the reaction to pink amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply